حکومت نے ہر شعبہ تباہ کردیا، پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔بلاول بھٹو زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto Zardari Criticise PM imran khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ہر شعبے کو تباہ کردیا، پیپلز پارٹی ہر حال میں عوام کا ساتھ دینے کیلئے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کی سیاسی و سماجی صورتحال پر گفتگو کی۔

دورانِ گفتگو پنجاب میں سرکاری ملازمین کے احتجاج پر پیپلز پارٹی کی حکمتِ عملی بیان کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے عوام کی آواز بنے گی۔ حکومت نے ہر شعبے کو تباہ حال کرکے رکھ دیا ہے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عام لوگ ہوں یا سرکاری ملازمین، ملک کا کوئی بھی طبقہ حکومت کے ساتھ نہیں، لوگ حکومتی پالیسیوں اور مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں۔ پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے سینیٹ انتخاب میں پریزائیڈنگ افسر کے ذریعے غلط کھیل کھیلا اور سینیٹ الیکشن چوری کیا۔ اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 3 روز قبل چیئرمین سینیٹ انتخاب کے کیس میں درخواست مسترد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پریزائیڈنگ افسر نے غلط کھیل کھیلا،بلاول بھٹو

Related Posts