پی ڈی ایم کو توڑنے کے خواب دیکھنے والے جلد خود ٹوٹ جائینگے، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz talks to media in Lahore

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جو حالات میں دیکھ رہی ہوں، یہ نہ ہو کہ سینیٹ انتخابات کے دوران ہی تحریک عدم اعتماد آجائے،پی ڈی ایم کو توڑنے کے خواب دیکھنے والے جلد خود ٹوٹ جائیں گے۔

لاہور میں جاتی امرا کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے ارب پتی افراد کو ٹکٹ دیا، مسلم لیگ (ن) نےعام آدمی کو سینیٹ ٹکٹ دیا، اپنے قائد نواز شریف اور پارٹی قیادت پر فخر ہے، ن لیگ نے ان کو ٹکٹ دیا جن کی سیاسی جدوجہد ہے۔

ن لیگ نے عوام کی صحیح نمائندگی کا حق ادا کیا، عوام کے اندر بےچینی ہے، وہ مہنگائی سے تنگ ہیں، کیا 22 سالہ جدوجہد میں کوئی ایسا شخص نہیں کہ ٹکٹ دیا جائے؟ ۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی ایک حد تک ہو سکتی ہے ، عوام کھڑے ہو جائیں تو دھاندلی نہیں ہو سکتی ، اپوزیشن آج کم بات کررہی ہے، ان کی اپنی جماعت زیادہ بول رہی ہے، اپوزیشن کو عوام کی آواز سے آواز ملانی پڑی۔

مریم نواز نے کہاکہ میری صحت سے متعلق بھی ایک مسئلہ ہے ،چھوٹی سے سرجری ہونی ہے جو پاکستان میں نہیں ہوسکتی، باہر نہیں جاؤں گی، آپ کو جانا پڑے گا، حکومت سےکوئی درخواست نہیں کروں گی کہ میرا نام ای سی ایل سے نکالے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام کی نمائندہ ہے،پی ڈی ایم کو توڑنے کےخواب دیکھنے والے جلد خود ٹوٹ جائیں گے، جو حالات میں دیکھ رہی ہوں، یہ نہ ہو کہ سینیٹ انتخابات کے دوران ہی تحریک عدم اعتماد آجائے۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کی صحیح نمائندگی کا حق ادا کیاہے، ن لیگ نے ان کو ٹکٹ دیا جن کی سیاسی جدوجہدہے، یہ تو کہتے تھے کہ 22سال سے جدوجہد کررہےہیں، 22سال سے کوئی ایسا شخص ملا جس کو ٹکٹ دے سکیں۔

مزید پڑھیں:سینیٹ الیکشن میں دھاندلی، حلیم عادل شیخ نے مراد علی شاہ کیخلاف درخواست دائر کردی

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش پوری ہے کہ سینیٹ میں اچھے لوگ آئیں، ن لیگ میں سب کارکنوں کو ٹکٹ ملے، حکمران جماعت کیخلاف ہر صوبے سے لوگ کھڑے ہوگئے جس طرح سے انہوں نے ٹکٹ تقسیم کیے ہیں،یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار ہیں۔

Related Posts