چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب اور مرکز کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر جاری اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ روز کچھ میڈیا اداروں نے غلط خبریں پھیلائیں۔ اس کے باوجود ن لیگ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے۔
As opposed to the false perception deliberately built by a section of media last night, PMLN, Alhamdolillah emerging as the single largest party in centre and in Punjab. Some results awaited. MNS will head to PMLN HQ for the victory speech as soon as final results are received.…
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 9, 2024
مسلم لیگ (ن) کی انتخابات میں کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم کچھ آخری نتائج کے منتظر ہیں۔ ہم نتائج موصول ہونے کے بعد ن لیگ کے مرکزی دفتر سے اپنی کامیابی پر مبنی خطاب کریں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف، ن لیگی صدر شہباز شریف، سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز اور چیف آرگنائزر مریم نواز سمیت مسلم لیگ (ن) کے درجنوں رہنما قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے نواز شریف کی وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج میری زندگی کا سب سے بڑا دن ہے۔میں اللہ ربّ العزت کی شکر گزار ہوں۔