تین چار جج عمران خان کے، باقی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز
(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عدلیہ کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا ہے کہ تین چار جج عمران خان کے، باقی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر نائب صدر مریم نواز نے راولپنڈی میں وکلاء کنونشن سے خطاب کے دوران کہا کہ عمران خان اور سہولت کاروں نے نئے چیف جسٹس کی آمد تک اپنے کاموں کیلئے ٹائم لائن بنائی۔ مجھ پر اور میری جماعت پر جھوٹے مقدمے بنائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کے متعلق سپریم کورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کیا۔مراد علی شاہ

خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ ملک کی 76سالہ تاریخ میں کسی وزیر اعظم کی آئینی مدت پوری نہیں ہوسکی۔ عدالتوں نے ڈکٹیٹرز کا ساتھ دیا۔ عدلیہ ان کے سامنے کھڑی نہیں ہوئی۔ عمران خان کو دو، دو گھنٹوں میں ضمانت دے دی جاتی ہے۔

سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ کسی ڈکٹیٹر کو سیسلین مافیا کا خطاب نہیں ملا۔ کسی آمر کو نااہلی نصیب نہیں ہوئی۔ ہمیشہ منتخب وزیر اعظم نااہل ہوا ہے۔ خود کو لیڈر کہنے والا گیدڑ گھر سے نکلتے ہوئے منہ پر کالا ڈبہ پہن لیتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اور سہولت کار جانتے ہیں کہ وہ مجرم ہیں۔ تحریکِ انصاف نے بھی ججز کی توہین کی۔ جتھے لے کر عدالتوں میں گئے۔ ہم تو یہ تصور بھی نہیں کرسکتے۔ نااہلی کا ڈر نہیں، چھ سال نااہلی بھتی ہے۔ پانچ ججز نے کہا کہ عمران خان نے آئین توڑا۔

نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ کیا آئین توڑنا چھوٹا جرم ہے۔ لاڈلے کو سزا نہیں ہونی چاہئے۔ یہ چاہتے ہیں نئے چیف جسٹس کی آمد سے پہلے الیکشن ہوجائیں۔ آٹے کی لائنیں چھوٹی اور انصاف مانگنے والوں کی لمبی ہیں۔ آپ اسے اقتدار دینا چاہتے ہیں جس نے بدعنوانی کی؟

Related Posts