چیف جسٹس کی وضاحت پر مریم نواز کا رد عمل سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیف جسٹس کی وضاحت پر مریم نواز کا رد عمل سامنے آگیا
چیف جسٹس کی وضاحت پر مریم نواز کا رد عمل سامنے آگیا

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان کے بیان پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا۔

(ن) لیگ کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے سوالات کے انبار لگا دیئے، انہوں نے کہا کہ اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ ’گڈ ٹو سی یو‘ کہتے ہیں؟ ہر ایک کو رجسٹرار سے فون کروا کے مرسیڈیز بھی منگوا کر رخصت کرتے ہیں؟

چیف جسٹس سے مریم نواز نے سوال کیا کہ کیا ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہاؤس شفٹ کرتے ہیں؟ سب پر اسی طرح ریمانڈ پر ضمانتوں کی برسات کرتے اور یہ کہتے ہیں کہ فیملی کے افراد کو بلائیں، گپیں لگائیں اور سو جائیں؟

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

یاد رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ میں ہر کسی کو گڈ ٹو سی یو کہتا ہوں، مجھے یہ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عدالت میں پیشی پر انہیں دیکھ کر ’گڈ ٹو سی یو‘ کہا تھا۔

Related Posts