پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اتوار کو پی ٹی آئی کی جانب سے مہنگائی کیخلاف احتجاج کی کال پر سابق وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقیدکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ آج ہمیں جن پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے وہ فتنہ خان کے پیدہ کردہ ہیں۔
مریم نواز نے لکھا کہ فتنہ خان کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دراصل انکے اپنے خلاف احتجاج ہے۔ جو بطورِ وزیر اعظم کہتا تھا آلو پیاز کے ریٹ پتہ کرنے نہیں آیا اسکو اچانک سب یاد آ گیا ہے۔ اس سے بڑی منافقت کوئی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لٹیروں نے اپنی تجوریاں بچانے کیلئے ملک گروی رکھ دیا، عمران خان
یاد رہے کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اتوار کو ملک گیر احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس تماشے کے خاتمے کیلئے سب کو باہر نکلنا ہوگا ورنہ مزید مہنگائی ہوگی۔