پی ڈی ایم کا دوسرا جلسہ، مریم نواز کراچی پہنچ گئیں، ائیرپورٹ پر استقبال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم کا دوسرا جلسہ، مریم نواز کراچی پہنچ گئیں، ائیرپورٹ پر استقبال
پی ڈی ایم کا دوسرا جلسہ، مریم نواز کراچی پہنچ گئیں، ائیرپورٹ پر استقبال

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز قومی ائیر لائن سے آج کراچی پہنچ گئیں جہاں ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز پی آئی اے کی پرواز پی کے 303 سے کراچی پہنچیں جہاں ان کا استقبال ہوا جبکہ کیپٹن صفدر، پرویز رشید اور مریم اورنگزیب سمیت ن لیگ کی اعلیٰ قیادت ان کے ہمراہ تھی۔

کراچی ائیرپورٹ کے باہر بھی مریم نواز کا شاندار استقبال کیا گیا، ن لیگی کارکنان نے نعرے لگا کر اپنی قیادت کو خوش آمدید کہا۔ مریم نواز شارعِ فیصل پر لیگی کیمپ میں کارکنان سے خطاب کریں گی اور مزارِ قائد پر حاضری بھی دیں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کی کوئی سمت نہیں۔شبلی فراز کی دراڑوں کی نشاندہی

 

Related Posts