احتساب عدالت نے مریم نواز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احتساب عدالت نے مریم نواز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی
احتساب عدالت نے مریم نواز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی

احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس  کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی ہے۔

چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور یوسف عباس کو احتساب عدالت لاہور میں سماعت کے لیے پیش کیا گیا۔ معزز جج جواد الحسن چوہدری نے کیس کی سماعت کی اور طرفین کے دلائل سننے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کا فیصلہ سنایا۔

مریم نوازکے وکلاء کی  سائیڈ روم میں مشاورت کی درخواست پر عدالت نے ہدایت کی کہ غیر متعلقہ افراد کی ملاقات میں عدم شرکت کو یقینی بنایا جائے، بصورتِ دیگر ذمہ داری وکلاء پر عائد ہوگی۔  ن لیگی کارکنوں کے طوفانِ بد تمیزی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت نے تمام سیاسی کارکنان کو کمرۂ عدالت سے باہر بھیجنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اعجاز جاکھرانی کو گرفتار کرنے والا نیب پاکستان کے قانون کو تسلیم نہیں کرتا۔بلاول بھٹو

بعد ازاں عدالت نے مریم نواز  اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 اکتوبر تک توسیع کا حکم جاری کرتے ہوئے 14 روز بعد دونوں ملزمان کو مقررہ تاریخ پر عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ 

یاد رہے کہ اس سے 8 روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر ملز  اورمنی لانڈرگ کیس میں زیر حراست مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت پر قومی احتساب بیورو (نیب) سے 14 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔

 لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،مریم نواز کی جانب سے ایڈووکیٹ امجد پرویزاور مومن ملک پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں:چوہدری شوگر ملز کیس،مریم نوازکی درخواست پرنیب کونوٹس جاری

Related Posts