لاہور جلسے کا چیلنج، ن لیگ کی رابطہ مہم، مریم نواز کا کل سے میدان میں اترنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz

لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی جماعت کی میزبانی میں 13دسمبر کو لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کو چیلنج کے طو رپر لے لیا۔

مریم نواز جلسے کی کامیابی کیلئے رہنماؤں، متحرک کارکنوں سے دن میں کئی کئی بار رابطے کر رہی ہیں، شہریوں کا لہو گرمانے اور انہیں متحرک کرنے کے لئے مریم نواز نے اتوار کے روز سے خود بھی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مسلم لیگ (ن) کا جلسہ اپوزیشن کی تحریک کی آئندہ سمت کا تعین کرے گا جس کے لئے مریم نواز بھرپور طریقے سے متحرک ہیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز جلسے کی تیاری کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹیوں کے ذمہ داران ، پارٹی رہنماؤں اور متحرک کارکنوں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان سے آگاہی حاصل کرنے کے ساتھ انہیں رہنمائی بھی دے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:غیر قانونی جلسوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی،عثمان بزدار

مریم نواز اتوار لاہور میں سوشل میڈیا ورکرز کے کنونشن سے خطاب اور پیر کے روز سے اراکین اسمبلی کے حلقوں کے طوفانی دورے شروع کریں گی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے قیادت کو جلسے روکنے کا مشورہ دیا ہے تاہم مسلم لیگ ن نے لاہور میں شیڈول جلسے کو اپنی بقاء سے جوڑ دیا ہے۔

Related Posts