مریم نواز کو طبیعت بہتر ہونے پر سروسز ہسپتال سے واپس جیل منتقل کر دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam-Nawaz
Maryam-Nawaz

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی طبیعت بہتر ہو گئی، جس کے بعد انہیں لاہور کے سروسز ہسپتال سے واپس جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

گزشتہ شب اپنے والد سے ملاقات کے لیے آنے والی مریم نواز کو اینگزائٹی اٹیک ہوا جس کے بعد ان کا رنگ پیلا پڑ گیا تھا جس پر انہیں فوری طور پر سروسز ہسپتال میں ایڈمٹ کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرے۔وزیر اعظم کا مطالبہ

اینگزائٹی اٹیک کے باعث مریم نواز کے دل کی دھڑکن تیز ہو گئی اور پسینے آنے لگے جس پر ڈاکٹروں نے انہیں فوری طبی امداد دینے کا فیصلہ کیا۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے اور ای سی جی بھی ہوئی، جس کانتیجہ نارمل تھا۔ بلڈ پریشر چیک کیا گیا تو وہ بھی نارمل نکلا، جس پر ان کو آرام کا مشورہ دیا گیا۔

مریم نواز کو گزشتہ شب ہی سروسز ہسپتال میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے روم سے ملحق وی آئی پی روم دے دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد مہیا کی گئی، بعد ازاں طبیعت بہتر ہونے پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا کہ عمران خان نے آتے ہی عام آدمی کی زندگی سہل کرنے کیلئے سٹیزن پورٹل کا اجراء کیا، عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے ہمیں سخت پابند کیا گیا،تیرہ لاکھ میں سے بارہ لاکھ شکایات کا ازالہ ہو چکا ہے، ،سمگلنگ بند کرکے انڈسٹریل سیکٹر کو اوپر لے کر جائیں گے۔

فاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے گزشتہ روز  وزیر مملکت علی محمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آتے ہی عام آدمی کی زندگی سہل کرنے کے لئے سٹیزن پورٹل کا اجراء کیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے آتے ہی عام آدمی کی زندگی سہل کرنے کیلئے سٹیزن پورٹل کا اجراء کیا، اعظم سواتی

Related Posts