مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں زیر گردش،دیگررہنماؤں کی گرفتاری بھی متوقع

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز کا نواسی سے محبت کا اظہار، تحائف خریدے،ویڈو وائرل
مریم نواز کا نواسی سے محبت کا اظہار، تحائف خریدے،ویڈو وائرل

کراچی: مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں زیر گردش ہیں تاہم سندھ حکومت نے مریم نواز کی گرفتاری کی تردید کردی ہے۔

مریم نواز ہوٹل سے محمد زبیر کے گھر روانہ ہوئیں، پھر رابطہ منقطع ہوگیامریم نوازکی آمد سے پہلے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کوگھربلایا تھا۔

مزار قائد پر نعرے بازی کے الزام میں آج صبح پولیس نے مریم نوازکے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا تھا جبکہ اب ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مریم نواز کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے میں شرکت کیلئے کراچی آئی تھیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا ہے اور نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز نے کچھ دیر قبل مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی تھی جبکہ 3 بجے انہوں نے پریس کانفرنس کا اعلان کیا تھا۔

سابق گورنر محمد زبیرکے بیٹے احسن زبیرکا کہنا ہے کہ ہمارے گھرپر کوئی چھاپہ نہیں پڑا،چھاپے کی اطلاعات غلط ہیں۔

مزید پڑھیں:کیپٹن صفدر کی گرفتاری، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کوغیرت کا طعنہ، اسمبلی توڑنے کا مشورہ

مریم نواز محمد زبیر کے ہمراہ ان کے گھر آئیں گی ،مریم نواز محمد زبیرکے گھر اہم میٹنگ میں شرکت کریں گی۔

Related Posts