ہم انتقام نہیں لیں گے لیکن حساب ضرور لیں گے۔مریم نواز کا پی ٹی آئی کو پیغام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم انتقام نہیں لیں گے لیکن حساب ضرور لیں گے۔مریم نواز کا پی ٹی آئی کو پیغام
ہم انتقام نہیں لیں گے لیکن حساب ضرور لیں گے۔مریم نواز کا پی ٹی آئی کو پیغام

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر ملک کی ترقی میں دراڑ ڈالنے یا فتنہ پھیلانے کی کوشش کی گئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ہم انتقام نہیں لیں گے لیکن حساب ضرور لیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ابھی حکومت قائم نہیں ہوئی، لیکن دیکھنے کی بات یہ ہے کہ عوام کے جذبات کیا ہیں۔ روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

زرتاج گل عمران خان کے کہنے پر جان دینے کیلئے بھی تیار

میڈیا سے گفتگو کے دوران نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ تیزی سے اوپر جارہی ہے۔ کاروباری حضرات اور عوام یہ سمجھتے ہیں کہ ملک ترقی کرے گا۔ اگر عوام کے امن و سکون میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اپنی سیاسی جماعت کی حیثیت واضح کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اسے پرانی مسلم لیگ (ن) نہ سمجھیں۔ ن لیگ کا مطمعِ نظر انتقام لینا نہیں ہے۔ ہم انتقام نہیں لیں گے لیکن اس بھول میں نہ رہنا، حساب ضرور لیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے بنی گالہ تک جو مال گاڑی چلتی تھی۔ بلین ٹری کا اسکینڈل، ادویات کا اسکینڈل اور 122 ارب کے ایل این جی اسکینڈل پر تحقیقات ہوں گی۔ 

Related Posts