لاہور: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ ضمانت پارک سے تربیت یافتہ دہشتگرد برآمد ہونے کے بعد عمران خان کو امن کا بھاشن یاد آگیا۔
اب اس دہشت گرد کو پتہ چل گیا ہے کہ اسکی دہشت گردی پر قانون حرکت میں آئے گا تو اب اکسانا یاد آ گیا۔ ریاست پر حملہ کرنے، درجنوں پولیس والوں کے سر پھاڑنے، پولیس کی گاڑیاں جلانے، پٹرول بم چلانے اور ضمانت پارک سے تربیت یافتہ دہشت گرد برآمد ہونے کے بعد اس کو امن کا بھاشن یاد آ گیا! https://t.co/VFe6NeOqf4
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 20, 2023
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اب اس دہشت گرد کو پتا چل گیا کہ اس کی دہشتگردی پر قانون حرکت میں آئے گا تو اب اسے اکسانا یاد آگیا۔
مزید پڑھیں:علی ظفر کا ایلون مسک سے شکوہ، ٹوئٹر پر ٹیگ کردیا
مریم نواز کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ ریاست پر حملہ کیا گیا، درجنوں پولیس والوں کے سر پھاڑے گئے، پولیس کی گاڑیاں جلائی گئیں، پٹرول بم پھینکے گئے۔