وزراء کی کارکردگی گالی، الزام تراشی سے پرکھی جاتی ہے، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maryam aurangzeb strongly criticised PTI govt

لاہور:مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کابینہ کےاندر میوزیکل چیئر کا کھیلا جا ری ہے،وزراءکی کارکردگی گالی، الزام تراشی سےپرکھی جاتی ہے، اب تک حکومت کی ٹیکس کلیکشن ن لیگ کےدورحکومت تک نہیں پہنچی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی کی کارکردگی مخالفین پرالزامات ،کیچڑا چھالنے تک محدود ہے، ن لیگ کےدورمیں 52کلووالی چینی کا آج رعایتی ریٹ 83روپےہے رمضان اورکورونامیں ایک کلوچینی کیلئےمائیں قطارلگانےپرمجبورہیں،ن لیگ کے دور میں 52 روپےکلوچینی دینےوالوں کوآج چورکہاجاتاہے،پچھلےہفتہ 19 فیصدمہنگائی بڑھی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نےبیان دیاسستےبازاروں کو خودمانیٹر کر رہاہوں،ہر دن کرائے کےترجمانوں کوبلاکرکہا جاتا ہےکہ جھوٹ بولو، ان کو اس سےکوئی غرض نہیں کہ کون سا وزیر اچھا کام کرتا ہے، حکومتی وزراء کا کام بس یہ ہےکہ مخالفین کوگالیاں دو۔

انہوں نے کہا کہ بازاروں میں چینی 105سے 110روپےکلو مل رہی ہے ،چینی 52روپے کلو میں بیچنے والے چور تھے اوریہ کیاہیں؟،تمام اعدادوشماران کے اپنےادراہ شماریات کی رپورٹ میں ہیں، فروری کےبعد کوئی ایسا ہفتہ نہیں کہ 13فیصد مہنگائی نہ ہوئی ہو،انڈےکٹےمرغیوں والی حکومت نے انڈوں کی قیمت 114سے166روپے پہنچادی۔

مزید پڑھیں:شہباز شریف کی رہائی خطرے میں پڑ گئی، ریفری جج سے خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک ہفتہ عمران صاحب صبح اٹھتےہیں کہتےہیں معیشت ٹھیک چل رہی ہے، ہینڈسم وزیراعظم کےپوسٹربوائےاسدعمربہترین وزیرخزانہ سمجھےجاتےتھے،اچانک خبرملی وزیراعظم کے پوسٹر بوائے2منی بجٹ دینےکےبعدفارغ ہوگئے،اسدعمرکےبعد ایک کےبعد دوسرا آئی ایم ایف کا نمائندہ آتا ہے، حفیظ شیخ واحدوزیر خزانہ ہیں جنہوں نےسب سےزیادہ قرضہ لیا۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ کےاندر میوزیکل چیئر کھیلی جا رہی ہے،تم اٹھو اس کرسی پر بیٹھو، تم اٹھو وہاں بیٹھو، وزراءکی کارکردگی گالی، الزام تراشی سےپرکھی جاتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پورے ملک کواسٹیٹ بینک سمیت آئی ایم ایف کےحوالے کردیا گیاہے، شبر زیدی ٹیکس کے گبرسنگھ تھے لیکن اب تک حکومت کی ٹیکس کلیکشن ن لیگ کےدورحکومت تک نہیں پہنچی۔

Related Posts