لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی دماغی حالت پر شدید تشویش کا اظہار کیاہے۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے دماغ کا کنفیوژن خدانخواستہ ملک کے لئے نقصان دہ، افراتفری اور انتشار کا باعث بن سکتا ہے ۔
انہوں نے سوال کیا کہ عمران صاحب حکمران تو آپ ہیں ، تو یہ حکمران اشرفیہ کون ہیں جنہوں نے لاک ڈاؤن کیا ؟۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب واضح کریں کہ لاک ڈاون کا فیصلہ انہوں نے نہیں کیا توپھر کس نے کیا؟ وہ نہیں تو پھر فیصلے کون کررہا ہے؟۔
عمران صاحب آپ آج تک لاک ڈاؤن کے ساتھ کوئی بھی مضبوط اور مربوط معاشی اور ریلیف کی حکمتِ عملی نہیں بنا سکے۔
مزید پڑھیں: شہبازشریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کوناکافی قرار دیدیا