لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سابق وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے مینارِ پاکستان جلسے پر پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف درج مقدمے کو جلسے کی کامیابی کا ثبوت قرار دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹی حکومت کی جھوٹی ایف آئی آر مینار پاکستان کے تاریخی جلسے کی کامیابی کا تحریری ثبوت ہے جبکہ جلسہ چھوٹا دکھانے کی ترجمانی سے ہلکان وزیراعظم اور کرائے کے ترجمانوں کوچلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہئے۔
جھوٹی حکومت کی جھوٹی ایف آئی آر مینار پاکستان جلسے کے تاریخی جلسے کی کامیابی کا تحریری ثبوت ہے
جلسہ چھوٹا دکھانے کی ترجمانی سے ہلکان وزیراعظم اور کرائے کے ترجمانوں کوچلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہئے— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) December 15, 2020
پیغام میں ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹی ایف آئی آرز کے پیچھے چھپنے سےجعلی مینڈیٹ بچ نہیں سکتا۔ جھوٹی ایف آئی آرز،ترجمانوں اور اشتہاروں پر چلتی ناجائز حکومت مینارپاکستان جلسے سے ہل گئی ہے۔ جھوٹے مقدمات بنانے سےعوام آپ کو این آر او نہیں دیں گے۔
ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جلسہ چھوٹا دکھانے کے پراپیگنڈے میں بدترین ناکامی اور لاچاری پر جھوٹا پرچہ درج کیاگیا۔ پارلیمنٹ کے جنگلے توڑنے پر پرچہ تو آپ پر درج ہونا چاہئے تھا۔ پرچے کاٹ کر آپ نے اپنی فسطائی، آمرانہ اور غیرجمہوری سوچ کو مزید بے نقاب کیا ہے۔
پی ڈی ایم کے مینارِ پاکستان جلسے کے بعد ن لیگ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی مرکزی قیادت کے خلاف درج ایف آئی آر پر ردِ عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ چرانے والوں کی مسلم لیگ (ن) کے قائدین پرایف آئی آر ان کی گھبراہٹ اور خوف کا ثبوت ہے۔
جھوٹی ایف آئی آرز کے پیچھے چھپنے سےجعلی مینڈیٹ بچ نہیں سکتا.جھوٹی ایف آئی آرز،ترجمانوں اور اشتہاروں پر چلتی ناجائز حکومت مینارپاکستان جلسے سے ہل گئی ہے جھوٹے مقدمات بنانے سےعوام آپ کو NRO نہیں دیں گے.جلسہ چھوٹا دکھانے کے پراپگنڈے میں بدترین ناکامی لاچاری جھوٹا پرچہ درج کیاگیا
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) December 15, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل مینارِ پاکستان جلسے کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
خلافِ قانون جلسے پر درج کیے گئے مقدمے میں مریم نواز، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کو نامزد کیا گیا ہے۔ رانا ثناء اللہ ، مریم اورنگزیب سمیت دیگر متعدد رہنما بھی ملزمان نامزد ہیں۔
مزید پڑھیں: مینارِ پاکستان جلسے پر پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج