مینارِ پاکستان جلسے پر پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مینارِ پاکستان جلسے پر پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مینارِ پاکستان جلسے کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خلافِ قانون جلسے پر درج کیے گئے مقدمے میں مریم نواز، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کو نامزد کیا گیا ہے۔ رانا ثناء اللہ ، مریم اورنگزیب سمیت دیگر متعدد رہنما بھی ملزمان نامزد ہیں۔

مقدمہ کارِ سرکار میں مداخلت سمیت دیگر 15 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے قومی ورثے کی حرمت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ مقدمے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔

پی ایچ اے کے سیکیورٹی آفیسر محمد ضمیر کی مدعیت میں درج کیے جانے والے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے لاہور میں جلسہ کرکے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی اور کارِ سرکار میں مداخلت کے مرتکب ہوئے۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے عمران خان حکومت کو 31 جنوری تک مستعفی ہونے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

سربراہی اجلاس کے بعد سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے ساتھ جاتی امرا میں گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 31 دسمبر تک پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے منتخب اراکین اسمبلی اپنے اپنے استعفے اپنی اپنی قیادت کے سپرد کردیں۔

مزید پڑھیں:  حکومت کو 31جنوری تک مستعفی ہونے کی مہلت، لانگ مارچ تیاریاں شروع

 

Related Posts