پاکستان میں سیلاب سے400بچوں سمیت 1200افراد جاں بحق، 4000زخمی ہوئے۔مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں سیلاب سے400بچوں سمیت 1200افراد جاں بحق، 4000زخمی ہوئے۔مریم اورنگزیب
پاکستان میں سیلاب سے400بچوں سمیت 1200افراد جاں بحق، 4000زخمی ہوئے۔مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب کے باعث400 بچوں سمیت 1200 افراد جاں بحق جبکہ 4000 زخمی ہوئے، حکومت ریلیف آپریشن میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی حکومت این ڈی ایم اے، مسلح افواج اور سول انتظامیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں کمزور اور طاقتور کیلئے الگ الگ قانون ہے، عمران خان

نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سندھ کیلئے 15 ارب اور خیبر پختونخوا و بلوچستان کیلئے 10، 10 ارب دینے کا اعلان کیا، جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کو 10 لاکھ دئیے جائیں گے۔

گفتگو کے دوران وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال بدل رہی ہے اور این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے کر رہے ہیں۔ 400بچوں سمیت 1200افراد جاں بحق جبکہ 4000 زخمی ہوگئے۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، مویشی ہلاک ہو گئے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں 6 لاکھ خاندانوں کو 25، 25 ہزار مل چکے ہیں۔ صوبائی رابطوں کیلئے نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کو آرڈینیشن سینٹر تشکیل دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سوات کالام سڑک کی فوری مرمت کی ہدایت کی۔ پاکستان کاربن کے اخراج میں 1 فیصد سے بھی کم حصے کا ذمہ دار ہے تاہم موسمیاتی تبدیلی کے خطرات میں دسویں نمبر پر ہے۔ تعاون پر بین الاقوامی ڈونرز اور میڈیا کے ممنون ہیں۔

Related Posts