سندھ میں جلد کی بیماری پھیل گئی، علی زیدی کی میڈیکل کیمپ لگانے میں مدد کی پیشکش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں جلد کی بیماری پھیل گئی، علی زیدی کی میڈیکل کیمپ لگانے میں مدد کی پیشکش
سندھ میں جلد کی بیماری پھیل گئی، علی زیدی کی میڈیکل کیمپ لگانے میں مدد کی پیشکش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے سندھ میں جلد کی بیماری پھیلنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالتے ہوئے میڈیکل کیمپ لگانے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں سابق وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ جلد کی بیماری جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہے۔ جو شخص بھی میڈیکل کیمپ لگا سکے، مجھے ذاتی طور پر پیغام ارسال کرسکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

شہباز گِل اور حلیم عادل کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،علی زیدی

ٹوئٹر پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ میں میڈیکل کیمپ لگانے میں مدد اور رہنمائی کروں گا۔ ہم ہر گزرتے روز کے ساتھ یہ بہانہ نہیں کرسکتے کہ کوئی اور شخص تبدیلی لے آئے گا بلکہ تبدیلی ہمیں خود لانی ہوگی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پر دہشتگردی کے مقدمات درج ہیں۔ ایک کیس میں رہائی کے بعد دوسرے کیس میں حلیم عادل کو گرفتار کرلیا جاتا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی میں کئی ایسے لوگ ہے جن پر قتل کے کیس ہیں۔

انہوں نے 2 روز قبل اپنے خطاب کے دوران کہا کہ کوئی سوال پوچھ لے تو مقدمہ بنالیا جاتا ہے، عمران خان کو 500 کروڑ امداد ملنا عوام کا اعتماد ہے۔سندھ بھر میں لوگ اس وقت مشکلات سے دوچار ہیں، متاثرین اس وقت بے یار و مددگار ہیں، 50، 50 روپے متاثرین میں تقسیم کرکے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے۔

 

Related Posts