عمران خان کا امپورٹڈ حکومت اور سازش کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا۔مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی پاکستان کو سری لنکا بنانے کی سازش ناکام ہوگئی۔مریم اورنگزیب
عمران خان کی پاکستان کو سری لنکا بنانے کی سازش ناکام ہوگئی۔مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا امپورٹڈ حکومت اور غیر ملکی سازش کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا۔ ان کو بھی پتہ ہے کہ ان کا کھیل ایکسپوز ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ملک کے خلاف امپورٹ کی ہوئی اور فارن فنڈڈ سازش ہیں جس کا مقصد ایٹمی ملک کو کمزور کرنا تھا۔ آپ ریاست اور قوم کے مجرم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹرانس جینڈر ایکٹ تباہ کن، ترامیم منظور کرنی پڑینگی۔سراج الحق

سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے  مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ نے ملک کے مفادات سے کھیلنے کا ڈرامہ کیا، غیر ملکی ایجنٹ نے عوام سے غداری کی۔ تم جیسے جھوٹے اور سازشی فتنے کو عبرت کا نشان بنانا ہوگا۔

وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان جن کو دن میں باتیں سناتے ہیں رات کو ان کے پاؤں پکڑتے، روتے، چیختے اور معافیاں مانگتے ہیں۔ انہوں نے ملکی مفاد اور قومی سلامتی سے غداری کی ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان آج توہینِ عدالت کیس کی سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔ عدالت نے 7 اکتوبر تک عمران خان کی عبوری ضمانت کی منظوری دی تھی۔ 

Related Posts