اقوامِ متحدہ امن مشن کیلئے خدمات سرانجام دیتے ہوئے پاک فوج کا حوالدار شہید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ متحدہ امن مشن کیلئے خدمات سرانجام دیتے ہوئے پاک فوج کا حوالدار شہید
اقوامِ متحدہ امن مشن کیلئے خدمات سرانجام دیتے ہوئے پاک فوج کا حوالدار شہید

سنٹرل افریقن ری پبلک میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن کیلئے خدمات سرانجام دیتے ہوئے پاک فوج کے حوالدار محمد شفیق نے جامِ شہادت نوش کر لیا، ان کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق حوالدار محمد شفیق سنٹرل افریقن ری پبلک میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن کیلئے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ میاں چنوں میں ادا کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شمالی وزیرستان میں آرمی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2جوان شہید

کراچی، ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، سابق اے ایس آئی شہید

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کے شہید جوان کو مکمل فوجی اعزاز و اکرام کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔ حوالدار محمد شفیق رواں برس فروری سے اقوامِ متحدہ امن مشن کیلئے ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔

بیان کے مطابق حوالدار محمد شفیق شہید نے اپنے سوگواران میں بیوہ اور 3 بیٹوں سمیت 4 افراد چھوڑے ہیں۔ پاک فوج کے 162 اہلکار اب تک اقوامِ متحدہ امن مشنز میں خدمات کے دوران شہادت کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے 2جوانوں نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کا یہ واقعہ گزشتہ ماہ نومبر کے دوران پیش آیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں کی جا نب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔پاک فوج نے دشمن کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی۔ 

Related Posts