ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر سے ملاقات حوصلہ افزاء رہی۔مارشل آرٹسٹ احمد مجتبیٰ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر سے ملاقات حوصلہ افزاء رہی۔مارشل آرٹسٹ احمد مجتبیٰ
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر سے ملاقات حوصلہ افزاء رہی۔مارشل آرٹسٹ احمد مجتبیٰ

راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار اور پاکستانی مارشل آرٹسٹ احمد مجتبیٰ کی ملاقات ہوئی جس کے بعد احمد مجتبیٰ کا کہنا ہے کہ ترجمان پاک فوج سے ملاقات نتیجہ خیز اور حوصلہ افزاء رہی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں پاکستان کے معروف مارشل آرٹسٹ احمد مجتبیٰ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے میری گزشتہ روز ملاقات ہوئی جس کے دوران میجر جنرل بابر افتخار نے مجھے حوصلہ دیا۔

پیغام میں ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مارشل آرٹسٹ احمد مجتبیٰ نے کہا کہ ملاقات کے دوران ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار بھی کیا نوجوان نسل کو سخت محنت کا اصول اپنانا ہوگا۔

مارشل آرٹسٹ احمد مجتبیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے کام کے ساتھ پر عزم رہنا ہوگا۔ احمد مجتبیٰ نے مکسڈ مارشل آرٹ میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دی تھی۔احمد مجتبیٰ نے بھارتی حریف کو 56 سیکنڈز میں ڈھیر کردیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سنگاپور میں مکس مارشل آرٹس مقابلے میں پاکستانی فائٹر احمد مجتبیٰ نے بھارتی کھلاڑی راہول راجو کو شکست دیدی۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو پاکستانی فائٹر مکس مارشل آرٹس مقابلے میں بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں: مکس مارشل آرٹس مقابلہ، پاکستانی فائٹر نے بھارتی حریف کو شکست دیدی

Related Posts