کراچی میں کاروبار کی بندش، میرج ہالز ایسوسی ایشن کا 13 جولائی کو احتجاج کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں کاروبار کی بندش، میرج ہال ایسوسی ایشن کا 13 جولائی کو احتجاج کا اعلان
کراچی میں کاروبار کی بندش، میرج ہال ایسوسی ایشن کا 13 جولائی کو احتجاج کا اعلان

ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن جاری ہے جبکہ کراچی میں کاروبار کی بندش کے باعث میرج ہالز ایسوسی ایشن نے 13 جولائی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک گھر سے شادی لانز کے مالکان اور نمائندوں نے ہنگامی ویڈیو لنک میٹنگ کے بعد یہ اعلان کیا۔ میرج ہالز ایسوسی ایشن کے صدر سلمان اشرف اور جنرل سیکریٹری بختاور بٹ نے مارکیٹس اور شادی ہالز کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہمیں بھی احتیاطی اقدامات کے ساتھ کام کی اجازت دی جائے۔

میرج ہالز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا کہ ہالز کو دوبارہ کھولنے کے مطالبے پر ہم ایک ہی وقت میں ملک بھر میں پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ صدر رانا رئیس کے مطابق شادی ہال مالکان بڑے شہروں میں پریس کلبز کی طرف مارچ اور احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

صدر میرج ہالز ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت سے ہم نے بار بار رجوع کیا، تاہم ہمارے مطالبات پر کان نہ دھرے گئے جبکہ ہم اپنے احتجاج کے دوران ایس او پیز کی پابندی کریں گے۔ انجمن حکومت کے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ کاروبار کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہالز کے داخلی راستوں پر انتظامات، ٹیبل سروس، صاف ستھرے برتنوں اور سنٹری فیوج گیٹس کے استعمال کے ساتھ ساتھ ایس او پیز اور سماجی فاصلوں کا خیال رکھیں گے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے اور کاروبار بھی بحال کیا جائے۔

  یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن سے متاثرہ تاجروں کا سیلز ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ

Related Posts