فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی عالمی ادارۂ صحت کو مفت اشتہارات کی پیشکش

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی عالمی ادارۂ صحت کو مفت اشتہارات کی پیشکش
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی عالمی ادارۂ صحت کو مفت اشتہارات کی پیشکش

واشنگٹن: سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں امداد دینے کیلئے عالمی ادارۂ صحت کو مفت اشتہارات کی پیشکش کی ہے۔

مفت اشتہارات کی باضابطہ پیشکش فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنے ذاتی فیس بک اکاؤنٹس کی ایک پوسٹ کے ذریعے کی جو انہوں نے گزشتہ روز شائع کی۔

عالمی ادارۂ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) کی خواہش ہے کہ لوگوں کو کورونا وائرس کے بارے میں درست معلومات دی جائے کیونکہ وائرس کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔

فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے عالمی ادارۂ صحت کو تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارۂ صحت کو ہم سے کورونا وائرس پر معلومات کے حوالے سے جتنے اشتہارات چاہے مفت چلوا سکتا ہے۔

بانئ فیس بک مارک زکر برگ کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف آگاہی دینے کے لیے اشتہارات کے ذریعے مہم چلائی جاسکتی ہے جس کیلئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو کوئی رقم ادا نہیں کرنی پڑے گی۔

مارک زکر برگ نے کہا کہ آج کے بعد لوگ جب بھی کورونا وائرس کے حوالے سے کوئی پوسٹ تلاش کرنا چاہیں گے تو فیس بک انہیں ایک فوری پیغام (پوپ اَپ میسیج) دے گا جو انہیں ادارۂ صحت  تک لے جائے گا۔

اس کے علاوہ مارک زکربرگ نے وائرس کے غوالے  غلط معلومات پھیلانے والوں کے پیغامات رد کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام تر غلط پیغامات کو ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔ 

https://www.facebook.com/4/posts/10111615249124441/?d=n

Related Posts