پاکستان کی سینئر اداکارہ ماریہ واسطی نے اپنے چاہنے والوں کو منفرد مشورہ دے دیا۔
اداکارہ ماریہ واسطی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پُرسکون زندگی گزارنے کا منفرد طریقہ اپنے چاہنے والوں کو بتایا۔
ماریہ واسطی کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’بریک ڈاؤن سے پہلے ایک بریک لے لیں، ورنہ آپ کا بریک فیل ہوجائے گا‘۔
سینئر اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں ان کے چاہنے والے دیکھ چکے ہیں اور اس پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی سینئر اداکارہ ماریہ واسطی نے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے لئے بڑی خدمات سر انجام دی ہیں، انہوں نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔