معروف پاکستانی ڈیزائنر ماریہ بی کی عید مہم میں ڈرامہ سیریل تیرے بن کی مقبول جوڑی وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کا خوبصورت فوٹو شوٹ کیا گیا۔
واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل تیرے بن صرف پاکستان میں ہی مقبول نہیں ہورہا بلکہ پڑوسی ملکوں میں بھی اسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے، ڈرامے میں یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کی جوڑی کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
حال ہی میں ماریہ بی کی عید مہم کے سلسلے میں ڈرامے کی مقبول جوڑی کو اکٹھا کیا گیا، اس فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہیں۔ آئیے اِس پر ایک نظر ڈالیں: