پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کو بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں گرفتار کرلیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس، لیویز اور ایف سی باب چمن کے قریب معمول کی چیکنگ کررہے تھے کہ منظورپشتین کے ساتھ مسلح افراد نے گاڑی روکنے کے بجائے اہلکاروں پر چڑھائی اور فائرنگ کی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق اہلکاروں نے جوابی کارروائی میں منظورپشتین کی گاڑی کے ٹائرپرفائرنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ منظورپشتین اوران کے ہمراہ مسلح افراد گاڑیاں بھگا کر فرار ہوئے، سرچ آپریشن کے بعد ایک گودام سے منظور پشتین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے 9گداگر گرفتار
ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ منظور پشتین کیخلاف درج کرلیاگیا ہے۔