اسٹاک مارکیٹ میں 801 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، 100 انڈیکس 62 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی زبر دست تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 758 پوائنٹس اضافے سے 62449 پر پہنچ گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 801 پوائنٹس اضافے سے 62493 پر بند ہوا۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 120 ارب روپے بڑھ کر 9005 ارب روپے ہے۔بازار میں آج 73 کروڑ شیئرز کے سودے 31 ارب روپے میں طے ہوئے۔

پی آئی اے نے لیزنگ کمپنی کو 1کروڑ 30لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کردی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی روز سے کاروبار کا زبردست رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور رواں سال اب تک 100 انڈیکس میں 52.78 فیصد اضافہ ریکارڈ ہو چکا ہے۔