عبدالرشید جونیئر میموریل ٹرائی اینگولر سیریز کا فائنل منظر جونیئر نے جیت لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لیجنڈ اولمپیئن عبدالرشید جونیئر کی یاد میں اولمپیئن عبدالرشید جونیئر میموریل ٹرائی اینگولر سیریز کا فائنل اولمپیئن منظور جونیئر الیون اور اولمپیئن حنیف خان الیون کے مابین کھیلا گیا جو کہ اولمپیئن منظر جونیئر نے 1-3 سے جیت لیا۔

اولمپیئن منظور جونیئر الیون کی جانب سے حارث نصیر نے دو اور شاہ زیب خان نے ایک گول اسکور کیا جبکہ اولمپیئن حنیف خان الیون کی جانب سے ثاقب جدون نے گول اسکور کیا،فائنل میچ کے مہمان خصوصی نیشنل بینک اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ سینئر وائس پریذیڈنٹ و سابق انٹر نیشنل گول کیپر ارشد حسین تھے ۔

مہمان خاص الفیصل ایکسپریس کے مالک فیصل بنگش تھے،انکے ہمراہ کے ایچ اے چیئر مین گلفراز احمد خان،سیکریٹری حیدر حسین،سینئر وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر ایس اے ماجد ،سینئر جوائنٹ سیکریٹری جاوید اقبال،کے ایچ اے ویمن ونگ کی پیٹرن ناہید فاطمہ،انٹر نیشنل پرویز اقبال،ویمنز ہیڈ کوچ انٹر نیشنل نعیم احمد،انٹرنیشنل پرویز اقبال،انور فاروقی ،کوچ امتیاز الحسن ممبران ایگزیکٹیو ممبر راجہ انور ٹیکنیکل آفیشل فیضان رسول،ندیم احمد،اسلام الدین جبکہ امپائرنگ پینل میں فیصل اسماعیل،راجہ انور اور اصغر علی حنیف اور تکریم بھی موجود تھے۔

فائنل میچ امپائر حنیف الدین اور تکرین نے سپروائز کرایا، میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے فائنل ونر ٹیم کو ٹرافی دی جبکہ کے ایچ اے ویمنز ونگ کی پیٹرن ناہید فاطمہ نے بیسٹ پلیئر شاہ زیب کو پانچ ہزار کیش پرائز بھی دیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کا اہم اقدام، یونس خان کو قومی ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ مقرر

اولمپیئن حنیف خان نے مہمان خصوصی محمد اکمل حسین اور مہمان خاص فیصل بنگش کو سوینئر پیش کیا، اس موقع پر مہمان خصوصی نیشنل بینک کے ہیڈ ارشد حسین نے کہا کہ کے ایچ اے کی جانب سے اولمپیئن عبدالرشید جونیئر کو خراج عقیدت پیش کیا گیاجو کہ بہترین اقدام ہے ۔

کے ایچ اے نے اپنے لیجنڈز کو یاد رکھ کر دیگر بہترین روایت قائم کی ہے جس انداز میں کے ایچ اے کام کررہی ہے یہ خراج تحسین ہے۔

Related Posts