وزیر اعظم شہباز شریف سمیت ملک کی نامور شخصیات کی پشاور دھماکے کی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سمیت ملک کی نامور شخصیات نے پشاور دھماکے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے ملک دشمن اقدام قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پشاور میں خود کش دھماکے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو نیست و نابود کردیں گے۔ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز مسلمانوں کا قتل قرآن کے خلاف ہے۔

اپنے مذمتی بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا حملہ آوروں کی اسلام سے لاتعلقی ثابت کرتا ہے۔ دہشت گرد ملک کا دفاع کرنے والوں کو نشانہ بنا کر خوف پھیلانے کے خواہاں ہیں۔ ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پولیس لائن پشاور کی مسجد میں دورانِ نماز دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کیلئے لازمی ہے کہ ہم اپنی انٹیلی جنس میں بہتری لائیں اور پولیس کو مناسب اور ضروری سازوسامان سے لیس کردیا جائے۔

عوامی و سیاسی معاملات پر وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر امیر مقام نے پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کو خراجِ عقیدت اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی و افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پشاور پولیس لائن میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کی طرف سے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ دہشت گردی افسوسناک ہے۔

وفاقی وزیرِ توانائی خرم دستگیر نے بھی پشاور میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم نہتے شہریوں کی شہادت پر دلی غم ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور خاندانوں کو ہمت دے۔

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا کہ پشاور کی مسجد میں دھماکے سے متعدد معصوم افراد شہید اور زخمی ہو گئے۔ غصے اور درد سے دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ رحم فرمائے (آمین)۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ پشاور خود کش دھماکہ بد ترین دہشت گردی ہے۔ اندوہناک واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی انتہائی تشویشناک ہے۔

Related Posts