واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے سب سے زیادہ واٹس ایپ کا استعمال کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کو سہولت دینے کیلئے اکثراوقات اپنے فیچرز میں تبدیلی کرتا رہتا ہے۔

حال ہی میں واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے، جس کے تحت صارفین باآسانی واٹس ایپ میں کیمرہ کھولنے کے بعد اسے تصویر یا ویڈیو موڈ میں تبدیل کرکے ایک نئے تجربے کے ساتھ ویڈیوز ریکارڈ کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ نے نومبر میں متعارف کرائے گئے کیمرہ موڈ فیچر کو تمام صارفین کیلئے پیش کردیا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین باآسانی واٹس ایپ میں کیمرہ کھولنے کے بعد اسے تصویر یا ویڈیو موڈ میں تبدیل کرکے ایک نئے تجربے کے ساتھ ویڈیوز ریکارڈ کرسکتے ہیں۔

یہاں پر ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا ہے جس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیمرے کو صرف ایک ٹیب کے ساتھ ویڈیو موڈ میں سوئچ کرنے کی صلاحیت لا کر دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے لہذا آپ کو ویڈیوز ریکارڈ کرنے کے لیے تھپتھپانے اور ہولڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، اب بغیر انٹرنیٹ کے چلانا بھی ممکن ہوگیا

اس فیچر کی بدولت واٹس ایپ ویڈیوز کو عکس بند کرنا مزید آسان ہوگا۔ اس کے علاوہ اب آپ ریکارڈنگ کے دوران سامنے سے پیچھے والے کیمرے یا اس کے برعکس سوئچ بھی کرسکیں گے۔

کچھ بیٹا ٹیسٹرز پہلے ہی نئے کیمرہ موڈ کو استعمال کررہے تھے اور اب یہ ہر کسی کے لیے دستیاب ہے جسے آپ پلے اسٹور پر جاکر ایپ کو اپڈیٹ کرنے کے بعد استعمال کرسکتے ہیں۔

Related Posts