کورونا وائرس کے باعث بڑے بڑے نام بجٹ اجلاس میں شرکت سے محروم رہیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کے باعث بڑے بڑے نام بجٹ اجلاس میں شرکت سے محروم رہیں گے
کورونا وائرس کے باعث بڑے بڑے نام بجٹ اجلاس میں شرکت سے محروم رہیں گے

اسلام آباد:  کورونا وائرس کے باعث کئی بڑے بڑے نام بجٹ اجلاس میں شرکت سے محروم رہیں گے، پارلیمانی سرگرمیوں میں متعدد اراکینِ اسمبلی، وزراء اور اپوزیشن رہنما شریک نہیں ہوسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ اجلاس میں روایتی گرما گرمی، بحث و مباحثہ اور شعلہ بیانی کا فقدان نظر آئے گا کیونکہ قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف اور وفاقی وزیر شہریار آفریدی سمیت متعدد بڑے بڑے رہنما اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

ملک کے طول و عرض میں ایک غریب انسان کے گھر سے لے کر ایوانِ اقتدار تک ہر طرف نئے مالی سال کے بجٹ  کی بازگشت سنائی دے رہی ہے تاہم متعدد رہنما وائرس کا شکار ہیں اور چاہ کر بھی قومی اسمبلی میں حاضر نہیں ہوسکتے۔

سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب، سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال، سید جاوید حسین اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کورونا کے باعث بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

وزیرِ انسدادِ منشیات و سیفرون شہریار خان آفریدی، وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد، ایم کیو ایم (پاکستان) کے رہنما اسامہ قادری اور جمہوری وطن پارٹی کے رکنِ اسمبلی شاہ زین بگٹی  سمیت متعدد اراکینِ اسمبلی قرنطینہ میں ہیں۔ 

جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن، پیپلز پارٹی کے مولا بخش چانڈیو اور عوامی پارٹی کی سینٹر عابدہ عظیم کے کورونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور فواد چوہدری بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ 

Related Posts