اسلام آباد :پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن میں کارکردگی کی بنیاد پر سزا اور جزاء کا عمل شروع ،انتظامیہ نے ادارے کی بہتری کیلئے اقدامات شروع کردیئے۔
جون کے مہینے میں 52 ملازمین کو معطلی اور تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ،اچھی کارکردگی پر 11ملازمین کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا ،جعلی ڈگریاں اور جعلی اسناد رکھنے والے 25 ملازمین کو معطل کر سزائیں دی گئی ہیں ۔
ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ملازم کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ آفیشل انفارمیشن کو سوشل میڈیا اور میڈیا کے ساتھ لیک کرنے پر دو ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے
قابل اطلاق رولز کی خلاف ورزی کرنے پر دو ملازمین کی تنزلی کی گئی ہے ،ڈیوٹی کام سے غائب ہونے والے ایک ملازم کی انکریمنٹ کی رقم کاٹ لی گئی ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سب ملازمین اپنا قبلہ درست کر لیں کسی کے ساتھ بھی کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
مزید پڑھیں :جعلی لائسنس اسکینڈل، یورپ میں پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن 6 ماہ کیلئے معطل