راولپنڈی میں شہری پر تشدد، پرندوں کے پنجرے میں بند کرنے والا ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں شہری پر تشدد، پرندوں کے پنجرے میں بند کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی میں شہری پر تشدد، پرندوں کے پنجرے میں بند کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی پولیس نے شہری کی درخواست پر اس پر تشدد کرنے اور اسے پرندوں کے پنجرے میں بند کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے راولپنڈی میں کھلی کچہری لگائی جس میں شہری نے درخواست دی کہ اس پر انسانیت سوز تشدد کیا گیا اور جانوروں کی طرح پرندوں کے پنجرے میں بند کرکے حبسِ بے جا میں رکھا گیا۔

سی پی او راولپنڈی کے احکامات پر راولپنڈی پولیس نے شہری پر تشدد کرنے اور اسے پرندوں کے پنجرے میں بند کرنے والے ملزم جمیل کو گرفتار کرکے انسانیت سوز واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔ شہری کی درخواست میں کہا گیا کہ اس پر تشدد بھی کیا گیا۔

شہری نے کھلی کچہری میں درخواست دی کہ ملزمان نے تشدد کیا، ہوائی فائرنگ کی اور مجھے پرندوں کے پنجرے میں قید کردیا۔ سی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او تھانہ صادق آباد کو فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا جس پر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ 

ملک بھر میں تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ شہر قائد میں واقع نجی اسکول نے فیس کی عدم ادائیگی پر طالبہ کو کلاس سے نکال دیا، بات چیت کیلئے آنیوالے باپ پر بھی تشدد کیا۔

یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز 15 ستمبر کو پیش آیا جب سٹی اسکول کے اسمارٹ اسکول کینٹ کیمپس کی انتظامیہ نے ماہانہ فیس لیٹ ہونے پر بچی کو کلاس سے نکال دیا اور تعلیم کیلئے کلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہ دی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں نجی اسکول انتظامیہ کا باپ پر تشدد، دھوپ میں کھڑا کردیا

Related Posts