چور بلدیہ ٹاؤن کی مسجد کے گلے سے چندہ چرالے گیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Man steals money from donation box outside Karachi mosque

کراچی: شہر قائد میں چوری ڈکیتی کی وارادتیں بڑھنے لگیں، بلدیہ ٹاؤن میں چور مسجد کے گلے سے چندہ چرالے گیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے بلدیہ ٹاؤن میں واقع ایک مسجد کے عطیہ خانہ سے ایک شخص ہزاروں روپے چوری کر گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ رات کے وقت چور نے چپکے چپکے مسجد کے عطیہ خانے کا تالا توڑا اور رقم لے گیا۔

امام مسجد کے مطابق عطیہ خانہ ہر پانچ ماہ بعد کھولا جاتا ہے۔ اس کے اندر لگ بھگ 40000 روپے تھے ، انہوں نے مزید کہا کہ یہ رقم مسجد کے اخراجات پورے کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں خاتون سے زیادتی کی کوشش پر پولیس کی کارروائی، جعلی عامل گرفتار

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ بلدیہ میں  ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ڈاکو پانی کی ٹوٹیاں، جنریٹر کی بیٹریاں اور موٹرسائیکلیں بھی چوری کرتے ہیں۔