کراچی:کامران چورنگی پر بینک سے رقم نکالنے والا شخص ڈکیتوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے کامران چورنگی کے قریب نجی بینک سے 33لاکھ روپے نکال کر جانے والے شخص کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولیاں مار دیں۔
ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جس کی حالت تشویش ناک ہے، ڈاکٹر مذکورہ شخص کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بینک کے اندر سے مخبری ہوئی تھی جس کے بعد ڈاکوؤں نے مذکورہ شخص کا پیچھا کیا، نہ رکنے پر گردن پر گولی ماردی، جسے شدید زخمی حالت میں آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس سے رابطہ کیا گیا تو اُن کا کہنا تھا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ مقدمہ درج کردیا گیا ہے، ملزمان کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔