پولیس کا مبینہ تشدد، مشتعل شہری نے اپنی ہی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

سندھ پولیس کے مبینہ رویے اور تشدد پر مشتعل شہری نے کراچی پریس کلب کے باہر اپنی ہی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی ہے جو مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں متاثرہ شہری کا کچھ لوگوں سے جھگڑا ہوا۔ شہری نے موقعے پر 15 پر کال کر کے پولیس کو بلایا تو پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹھٹھہ میں ٹرک اور سوزوکی کا تصادم، 7افراد جاں بحق ہو گئے

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے نہ صرف مجھے تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس کے پاس موجود رقم بھی چھین لی جس کے بعد شہری نے تھانے جا کر پولیس کی شکایت کی تاہم اس پر کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔

پولیس سے مایوس ہونے کے بعد شہری پریس کلب پر آیا اور احتجاجاً اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔ شہری کا کہنا ہے کہ میرا روزگار اسی موٹر سائیکل سے وابستہ ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

 شہری کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس نے اس پر ممنوعہ مشروب پی کر موٹر سائیکل چلانے کا الزام لگایا ہے اور رقم کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل کے کاغذات بھی چھین لیے۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ 

Related Posts