بھارتی سرحد عبور کرکے 6سال قید کاٹنے والے پاکستانی کی وطن واپسی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: ایکسپریس)

اسلام آباد: بھارتی سرحد غلطی سے عبور کرکے 6سال قید کاٹنے والے 31سالہ پاکستانی کو بھارتی حکام نے پاکستان کے حوالے کردیا جسے بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے دھوکے سے گرفتار کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ (ایکسپریس نیوز) کے مطابق بی ایس ایف نے شمعون نامی پاکستانی جوان کو کم و بیش 6سال قبل گرفتار کیا۔ شمعون کا کہنا ہے کہ میں بھارتی سرحد میں واقع مندر میں پوجا کیلئے  جانے کا خواہش مند تھا۔مجھے انہوں نے سرحد عبور کرنے سے قبل بی ایس سے اجازت لینے کے باوجود مندر جانے پر گرفتار کرلیا۔

سندھ کے ضلع تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے شمعون کے 2 بیٹے اور 1 بیٹی طویل عرصے سے اس کی وطن واپسی کے منتظر تھے۔ پاکستانی ہائی کمیشن نیو دہلی نے 2019 میں قونصل رسائی کے تحت بھارت کی جے پور جیل میں شمعون سے ملاقات کی اور ہائی کمیشن کی کاوشوں سے شمعون کو رہائی ملی ہے۔

قونصل رسائی کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن نے شمعون کی پاکستانی شہریت کی تصدیق اور بے گناہ پاکستانی کی رہائی کیلئے کاوشوں کا آغاز کیا جو طویل عرصہ قبل غلطی سے سرحد عبور کرنے کے جرم میں گرفتار ہوا۔ بی ایس ایف کی جانب سے نوجوان کی طویل عرصے بعد حوالگی اس کے پریشان حال خاندان کیلئے ہوا کے خوشگوار جھونکے سے کم نہیں۔

Related Posts