اداکارہ ثمینہ ناز خٹک عرف نینا علی کو بیٹے نے غیرت کے نام پر قتل کردیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Man kills actress-mother for ‘having an affair’

لاہور :اداکارہ ثمینہ ناز خٹک عرف نینا علی کو بیٹے نے غیرت کے نام پر قتل کردیا، ملزم احمد شہروز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ملزم احمد شہروز نے کسی مردسے تعلقات کے شبہ میں طیش میں آکر اپنی ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے چند گھنٹوں بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کے ذریعہ میڈیا کو جاری کردہ معلومات کے مطابق ملزم احمد شہروز نے مبینہ طور پر اپنی کی والدہ اداکارہ ثمینہ خٹک ناز عرف نینا علی کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔

کنٹونمنٹ سپرنٹنڈنٹ ایس پی محمد عیسیٰ خان کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم کے مطابق 51 سالہ ثمینہ خٹک ناز کی دو بار شادی ہوئی تھی لیکن ہر بار طلاق ہوگئی۔ شوبز کی دنیا میں ، وہ نینا علی کے نام سے مشہور تھیں۔

مزید پڑھیں : اداکارہ سدرہ بتول کی 3سال بعد شوبز میں واپسی

ملزم کو شبہ تھا کہ اس کی ماں کا کسی سے تعلق ہے جس پر ملزم اپنی والدہ کو ذبح کرنے کے بعد فرار ہوگیا لیکن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Related Posts