کراچی میں دوسری شادی کے خواہشمند شو ہر نے پہلی بیوی کو جان سے ماردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میری بیٹی شمائلہ کو نہ حق قتل کیا گیا ہے لہٰذاملزم عامر اللہ کو فوری طور پر گرفتار کر کے مقدمہ درج اور سزا دی جائے ۔

کراچی:گلستان جوہر میں دوسری شادی کے خواہش مند شو ہر نے اپنی پہلی بیوی 3 بچوں کی ماں شمائلہ کو مبینہ طور پرقتل کر دیا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب، مقتولہ کے ورثا نے حکومت سے انصاف کی اپیل کردی۔

مقتولہ کے اہلخانہ نے الزام لگا یا ہے کہ شمائلہ کا شو ہر ملزم عامر ا للہ دوسری شادی کرنا چاہتا تھا ، جس کے باعث عامر اللہ نے شمائلہ کا گلا د با کر قتل کر دیا جب کہ ملزم موت کو خودکشی قرار دے کر نماز جنازہ میں شرکت سے قبل فرار ہو گیا،ملزم عامر اللہ کو فوری طور پر گرفتار کر کے مقدمہ درج اور سزا دی جائے ،حکام بالا ہمیں انصاف فراہم کریں۔

تھانہ گلستان جوہر کی حدود میں واقعہ مکان نمبرL1 بلاک 3 گلستان جوہر کی رہائشی 35سالہ شمائلہ کی شادی عامر اللہ سے15 سال قبل 2007ءمیں ہوئی تھی، شمائلہ کے عامر اللہ سے 3 بچے ہیں ، جن میں 13 سالہ بیٹا ، 8 سالہ اور ایک4سالہ بیٹی شامل ہے۔

مقتولہ کے اہلخانہ کے مطابق ملزم عامر اللہ نے شمائلہ کوگلا د با کر قتل کیا کیوں کہ مقتولہ کی گردن پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔

ملزم عامر ا للہ دوسری شادی کے د باؤ کے لیے شمائلہ کو آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور د نوں میاں بیوی میں ٹرائی جھگڑے روز کا معمول بننے ہوئے تھے جس کی شکایت شمائلہ نے اپنی والدہ سے کئی بار کی تھی۔

شمائلہ کے بھائی ریحان احمد کا کہنا ہے کہ شمائلہ کے گھر کے اندر کی سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کے پاس موجود ہے، جس میں ملزم واقعے سے چند منٹ قبل کمرے کے اندر داخل ہوتے ہوئے واضح طور پر نظر آ ر ہا ہے تاہم پولیس واقعے کے بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج ساتھ لے گئی اور ایف آ ئی آر بھی نہیں کاٹی جا ر ہی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی، 5 سالہ بچہ بدفعلی کے بعد قتل، لاش قبرستان سے برآمد

مقتولہ کے ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس کسی قسم کا تعاون نہیں کر ر ہی ،نہ توجائے حاد ثہ کی سی سی ٹی وی فو ٹیج دی جا ر ہی ہے اور نہ ہی د کھائی جا ر ہی ہے جبکہ پولیس کو درخواست دینے کے باجود ملزم عامر اللہ کو نہ تو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی تفتیش کے لیے زیر حراست لیا گیا۔

شمائلہ کی ولدہ قیصر بانو نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ،وزیر اعظم عمران خان ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد،گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،ڈی جی ر ینجرز سندھ ،آئی جی پولیس سندھ اور حکام بالا سے درد مندانہ گزارش ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے، میری بیٹی شمائلہ کو نہ حق قتل کیا گیا ہے لہٰذاملزم عامر اللہ کو فوری طور پر گرفتار کر کے مقدمہ درج اور سزا دی جائے ۔

Related Posts