پاکستان میں کورونا پھر بے قابو، 1293 نئے کیسز، 6 اموات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

238 new Covid-19 infections reported in Pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے دوران ملک میں وباء نے ایک بار پر زور پکڑلیا، 1293 نئے کیسزسامنے آگئے، پہلے سے متاثرہ 6 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 1293 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا جبکہ 6 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

چھ نئی اموات کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 28961 ہو گئی ہے جبکہ نئے 1293 کیسز شامل کرنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1301141 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں اومیکرون کے ساتھ ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ، ماہرین صحت نے خبردار کردیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 51145 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت کیسز کا تناسب 2اعشاریہ 52 فیصد رہا۔ 239 مریض وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1258086 رہی۔ جمعہ تک ملک میں فعال کیسز کی کل تعداد 14094 ریکارڈ کی گئی۔

سندھ میں اب تک 484985، پنجاب میں 446676، خیبرپختونخوا میں 181614، اسلام آباد میں 109093، بلوچستان میں 33655، آزاد کشمیر میں 34689 اور گلگت بلتستان میں 10429 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں اب تک 13077، سندھ میں 7678، خیبر پختونخوامیں 5941، اسلام آباد میں 967، آزاد کشمیر میں 746، بلوچستان میں 366 اور گلگت بلتستان میں 186 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related Posts