راولپنڈی :ایک ماہ اور 13 دن کے لاک ڈاؤن کے دوران غریب لوگوں کے لئے بہت مشکلات پیدا ہو چکی ہیں ،دیہاڑی دار مزدور 7بچوں کے باپ نے غربت اور بیروزگاری سے تنگ آکر اپنی اور اپنی بیوی کی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔
تھانہ صادق آباد کی حدود میں رہائش پذیر نعمت اللہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ دو ماہ سے گھر میں بند تھا، کوئی کام کاج نہیں تھا ،7بچے بھوکے فاقوں سے مر رہے تھے ۔
بچوں کو دیکھ دیکھ کر آپس میں میاں بیوی کی لڑائی رہتی تھی ،اس دوران نعمت اللہ کو حکومت یا کسی بھی خیراتی ادارے کی طرف سے کسی قسم کی کوئی بھی مالی امداد نہ دی گئی ۔
آخر کار نوبت فاقوں تک آگئی اور گھر میں کچھ کھانے کو نہیں تھا ،نعمت اللہ کی بیوی عاصمین بی بی کے ساتھ بحث و تکرار ہوئی اور رحمت اللہ نے تنگ آکر اپنی بیوی عاصمین بی بی کو چھری سے وار کرکے قتل کر دیا اور اس کے فوراً بعد خود کشی کر کے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کورونا وائرس کے خلاف مالی امداد دینے والا دنیا کا 13واں بڑا ملک بن گیا