خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پرڈال کر بلیک میل کرنیوالے مجرم کو 7 سال قید کی سزاء سنادی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rawalpindi police detained the citizen for 5 days and named him in a false case

اسلام آباد: سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کی تصویریں، ویڈیوز شیئر کرکے بلیک میل کرنے کے الزام میں ملک کی تاریخ میں پہلے مجرم کو سزا سنادی گئی، عدالت نے مجرم افضال کو 7 سال قید اور 90 ہزار جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔

مجرم افضال نے ایک خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز فیس بک اور وٹس ایپ کے ذریعے نشر کیں،مجرم کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت جون2020میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمہ درج کرنے کے بعد اس کو گرفتار کرلیا گیاتھااوردرخواست ضمانت ہائیکورٹ سے مسترد ہوگئی تھی۔راولپنڈی کی ٹرائل کورٹ نے مجرم کو سات سات قید کی سزا سنا دی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر خواتین کو نازیبا تصاویر کے معاملے پر اکثر ہراساں کرنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں تاہم ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی جانب سے سخت اقدامات کے باعث سائبر کرائم میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:خاتون کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی گئیں، ملزمان کا رقم کا تقاضہ

راولپنڈی کی ٹرائل کورٹ نے سائبر کرائم میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے کے بعد سزاء سنائی ہے جو اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ مجرموں کو سزائیں دینے سے ہی معاشرے میں سدھار آسکتا ہے۔

Related Posts