خان پور کے علاقے فیض نالہ میں غیرت کے نام پر قتل کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے اپنی 25 سالہ بہو شکیلہ بی بی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق قتل کے بعد ملزم مختیار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش کو مقامی اسپتال منتقل کیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے لیے اقدامات کیے گئے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور اسے گرفتار کرنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ساس کے ہاتھوں بہو قتل کیس میں تفتیش کا دائرہ وسیع، مزید گرفتاریاں، سنسنی خیز انکشافات
یہ واقعہ ملک میں عزت کے نام پر ہونے والے جرائم کی ایک اور کڑی ہے، جو کئی خاندانوں کو تباہ کر دیتے ہیں۔ پولیس حکام نے معاملے کی شفاف تحقیقات اور ملزم کی فوری گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔
یہ سانحہ معاشرے میں خواتین کے تحفظ اور عزت کے نام پر قتل جیسے جرائم کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتا ہے، جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔