کراچی میں ڈاکو بے لگام، مزاحمت پر شہری کو اہلخانہ کے سامنے قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو قتل کردیا
کراچی، گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو قتل کردیا

کراچی میں ڈاکو بے لگام، بے رحم ڈکیتوں نے گلستان جوہر میں کار سوار شخص کو مزاحمت پر قتل کردیا۔ مقتول واقعہ کے وقت بیوی بچوں کے ساتھ تھا۔

تفصیلات کے مطابق منور چورنگی کے قریب ذیشان نامی شخص کار میں اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ بیٹھا تھا کہ 2 ملزمان نے اسلحہ دکھا کر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی تو ذیشان نے ملزمان کے ساتھ مزاحمت کی اور انکا پستول پکڑلیا جس پر ملزمان نے دماغ میں گولی ماری اور لوٹ کر چلے گئے۔ مقتول ذیشان اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔

واقعہ کے بعد گلستان جوہر پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھا کئے، تاہم جائے وقوعہ سے پولیس کو گولی کا خول نہ مل سکا، مقتول ذیشان گلستان جوہر کا رہائشی تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

راولپنڈی پولیس کی کارروائی، کرکٹ میچز پر آن لائن جوا کروانے والا بکی گرفتار

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی گلستان جوہر بلاک 19 میں دکان پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا تھا، واقعہ کی سی سی ٹی وی موجود ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

Related Posts