کراچی میں آن لائن خرید و فروخت میں جعلسازی کا انکشاف، موبائل فون ڈیلرلٹ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

man fraud with mobile phone dealer in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کراچی الیکٹرانکس ڈیلر ایسوسی ایشن کے سربراہ محمد رضوان عرفان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث مارکیٹیں مسلسل بند ہونے کی وجہ سے بیشتر دکانداروں کے گھروں پر فاقوں جیسی صورتحال ہے ،بدحالی سے بچنے کے لیے کچھ دکانداروں نے گھروں پر بیٹھ کر آن لائن کاروبار شروع کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسے میں ناتجربہ کاری کی بنیاد پر بیشتر دکاندار نوسربازوں کی وارداتوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ گلشن اقبال میں گھر سے دو موبائل کی ڈیلیوری دینے والے الیکٹرونکس مارکیٹ کے ایک دکاندار کو نوسرباز نے ایک لاکھ 19 ہزار روپے کا چونا لگا دیا ہے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے ممتاز موبائل مال کے ایک دکاندار شیری نے آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے کچھ نئے موبائل فون فروخت کے لیے پیش کیے، شیری کے مطابق یامین نامی ایک شخص نے ان سے رابطہ کرکے اے 50 ماڈل کا موبائل فون خریدنے کا معاملہ طے کرلیا۔

شیری کے مطابق مذکورہ شخص جب موبائل فون کی ڈیلیوری لینے کے لیے ان کے گھر پر آیا تو انہوں نے نقد رقم کی ادائیگی کا تقاضا کیا مگر خریدار اتنی رقم نہ ہونے اور آن لائن ادائیگی کے لیے بینک اکاؤنٹ دینے کا کہتا رہا۔

شیری کاکہنا ہے کہ اس نے اپنی کمپنی کے مالکان سے بات کی تو انہوں نے آن لائن ادائیگی پر حامی بھر لی اور اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر بھیج دیا۔

دکاندار کے مطابق کچھ دیر بعد مذکورہ شخص بینک کی آن لائن ادائیگی کی سلپ لے کر آیا اور کہا کہ اس نے رقم ادا کر دی ہے ، یوں اس نے خریدار کوموبائل فون دے دیا۔

مزید پڑھیں: تاجروں نے کل سے الیکٹرونکس مارکیٹس کھولنے کا اعلان کردیا

شیری کے مطابق اسی طرح اس نوسرباز نے ایک اور موبائل فون خریدا اور اس کی ادائیگی کی بھی سلپ دے دی۔ شیری کے مطابق اگلے دن جب بینک کھلنے پر پتہ کیا گیا تو اس اکاؤنٹ میں کوئی ادائیگی ہی نہیں ہوئی تھی۔

مذکورہ بینک سلپس اس بینک کے عملے کو دکھائی گئیں جن سے ادائیگی ظاہر کی گئی تھی اس بینک نے بھی ان سلپس کے جعلی ہونے کی تصدیق کردی۔

دکاندار شیری نے آن لائن چِیٹنگ کرنے والے ملزم یامین کی کار کی تصویر بنالی تھی جس کے نمبر بی ایم این 139 کے دکاندار نے پولیس سے مدد مانگ لی ہے۔

Related Posts