کورونا ٹیسٹ کے باوجود آزادکشمیر کے عوام کوگھروں کو جانے سے روک دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد : کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومتی سطح پر کیے گئے اقدامات کے پیش نظر بیرون ممالک سے آنے والے پاکستانیوں  کو مختلف قرنطینہ سینٹرز میں رکھا جاتا ہے اسی دوران ان کےکوروناوائرس کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

ٹیسٹ آنے کے بعد جن مریضوں میں یہ علامات پائی جاتی ہیں ان کو آئیسولیشن میں بھیج دیا جاتا ہے جن افراد کے ٹیسٹ نیگیٹو آتے ہیں ان کو تمام حفاظتی اقدامات کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیا جاتا ہے ۔

نو اپریل کو انگلینڈ سے آنے والے شمویل خان اسلام آباد ایئرپورٹ سےکراؤن ہوٹل کے روم نمبر 302 میں شفٹ کیا گیا جو کہ اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے قرنطینہ سینٹر بنایا گیا ہے اس میں دیگر افراد بھی موجود تھے ان سب افراد سمیت شمویل خان کا بھی کوروناکاٹیسٹ کیا گیا ۔

آج رپورٹ آنے کے بعد قرنطینہ سینٹرمیں موجود تمام افراد کو کلیئر کردیا گیا اور ان کو آبائی علاقوں میں جانے کی اجازت کے ساتھ اسپتال کے کلیئرنس سرٹیفکیٹس اور سفری کاغذات بھی اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے بنا کر دیے گئے ۔

بدقسمتی سے آزاد کشمیر ضلع کوٹلی کے رہائشی شمویل خان جب اپنے آبائی علاقے جانےکےلیے آزادکشمیر چیک پوائنٹ پر پہنچے تو ان کو ڈیوٹی مجسٹریٹ نے روک دیا اور کہا کہ آپ آزاد کشمیر نہیں جا سکتے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں جانے والے افراد جو قرنطینہ سینٹرسے کلیئر ہو کر جارہے ہیں ان کو نہیں روکا جارہا صرف اور صرف آزاد کشمیر جانے والے افراد کو روکا جا رہا ہے ۔

شمویل خان کا کہنا ہے کہ مجھے مکمل طور پر فٹنس کا سرٹیفکیٹ فیڈرل گورنمنٹ نے دے دیا ہے لیکن مجھے آزاد کشمیر چیک پوسٹ پر ڈیوٹی مجسٹریٹ نے چار گھنٹے سے روک رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: بیرون ممالک سے واپس آنیوالے کشمیریوں کیلئے کشمیر کے دروازے بند

ان کا کہنا ہے کہ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے اپیل کرتا ہوں ہو کہ اس بارے میں واضح احکامات جاری کریں ۔

 اس وقت بھی کئی لوگ ناکے پر موجود ہیں اور ہمیں ہمارے آبائی علاقوں میں جانے نہیں دیا جارہا ،حکام بالا فوری طور پر اس پر اپنا لائحہ عمل دیں تاکہ ہم لوگ اپنے  گھروں کو جا سکیں۔