آسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص نے شور کرنے سے روکنے پر ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بچے سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میں گھر کے باہر شور شرابے سے روکنے پر فائرنگ کی گئی۔ مسلح شخص نے پڑوسیوں کے گھر میں داخل ہو کر بچے سمیت 5افراد کی جان لے لی جسے تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
سوڈان میں شہریوں کے انخلاء کے ترک طیارے پر فائرنگ
امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ 38سالہ ملزم نے رات کے وقت گھر سے نکل کر باہر شور مچاتے ہوئے اپنی رائفل سے فائرنگ کی۔ پڑوسیوں نے اسے روکنے کی کوشش کی اور کہا کہ ہم بچوں کو سلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پڑوسیوں نے کہا کہ فائرنگ اور شور شرابا بند کریں جس کے بعد پڑوس سے آنے والے دونوں افراد گھر چلے گئے، تاہم مسلح شخس نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔
ملزم نے گھروں میں فائرنگ کیلئے بھی رائفل کا استعمال کیا۔ فائرنگ کے وقت متاثرہ گھر میں 10افراد موجود تھے۔ ملزم نے 5افراد کو قتل کردیا اور جنگلات کی طرف فرار ہوگیا۔
ٹیکساس پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔