کراچی، چوری کی گئی موٹر سائیکلز کو کباڑ بنا کر فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، چوری کی گئی موٹر سائیکلز کو کباڑ بنا کر فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی، چوری کی گئی موٹر سائیکلز کو کباڑ بنا کر فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

شہرِ قائد میں پولیس نے چوری کی گئی موٹر سائیکلز کو کباڑ اور لوہے کی مد میں فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکلز کے لاتعداد پرزے اور پریس کرنے والی مشین برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایسٹ پولیس نے زبردست کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موٹر سائیکلز کو پارٹس کی شکل میں اور پریس کرکے لوہے کی مد میں فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو حراست میں لینے کیلئے کراچی کے علاقے الآصف اسکوائر کے قریب چھاپہ مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کا فیصلہ، غلام نبی میمن پولیس چیف تعینات

ضلع ایسٹ پولیس نے الآصف اسکوائر کے قریب جنت گل ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کباڑ کے گودام میں چھاپہ مار کارروائی کی۔ ملزم کراچی سے بے شمار موٹر سائیکلز چرا کر اسپیئر پارٹس کی شکل میں فروخت کرچکا ہے۔ پریس شدہ مال شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ موٹر سائیکلز کے انجن، چیزز، ٹنکیاں، سائلنسر اور جیمرز کے علاوہ پریس کرنے والی مشین بھی برآمد ہوئی۔ ملزم کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی۔ پکڑا جانے والا کباڑ خانہ گودام کا مالک عبداللہ خفیہ طور پر چلا رہا تھا۔

برآمد شدہ موٹر سائیکل کے کچھ چیزز چیک کرائے گئے تو وہ کراچی کے مختلف تھانوں کی حدود سے چوری شدہ نکلے۔ تاحال ناقابلِ شناخت موٹر سائیکلز کے کچھ حصوں کو فارنزک کیلئے روانہ کیا جارہا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کے متعلق تفتیش جاری ہے۔ 

 

Related Posts