راولپنڈی،8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،عوام نے ملزم کوپکڑکرپولیس کے حوالے کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی،8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، عوام نے ملزم کوپکڑکرپولیس کے حوالے کردیا
راولپنڈی،8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، عوام نے ملزم کوپکڑکرپولیس کے حوالے کردیا

راولپنڈی میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 2 روز قبل راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کی حدود میں پیش آیا۔ 8 سالہ بچی کے والد نے کہا کہ میری بیٹی گھر کے باہر گلی میں کھیل رہی تھی جسے محلے کا اوباش نوجوان فیاض بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا۔ ملزم نے بچی کے ساتھ فحش حرکتیں کیں اور زیادتی کی کوشش بھی کی۔

بچی کے والد نے کہا کہ زیادتی کی کوشش پر میری بچی نے شور مچایا اور گھر آ کر بتایا کہ فیاض نے میری گردن پر چھری رکھ کر کہا تھا کہ اگر تم نے یہ بات کسی کو بتائی تو میں تمہیں جان سے مار دوں گا۔ بچی کے والد نے فوری طور پر واقعے کا مقدمہ درج کرانے کیلئے تھانے میں درخواست دے دی۔

والد کی درخواست پر پولیس نے بچی کا میڈیکل کرایا جس کی رپورٹ آنے کے بعد ملزم فیاض کے خلاف دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم اس روز کے بعد سے غائب تھا جسے آج اہلِ محلہ نے دیکھ لیا۔ عوام نے ملزم کو پکڑنے کے بعد کمرے میں بند کردیا اور پولیس کو اطلاع دے دی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش آج ہی شروع کی جائے گی اور مکمل تفتیش کے ساتھ عدالت مں پیش کیا جائے گا تاکہ ملزم کو جرم کے مطابق سزا مل سکے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل تھانہ نصیر آباد کی حدود پشاور روڈ کے قریب 8سالہ بچی گلی میں کھیل رہی تھی کہ عزیر نامی شخص بچی کو بہلا پھسلا کر زیر تعمیر مکان میں لے گیا اور بچی سے زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

بچی کے رونے اور شور مچانے پر2 روز قبل اہل محلہ اکٹھے ہو گئے اور ملزم عزیر کو پکڑ لیا اور اس کی خوب درگت بنانے کے بعد اس کو تھانہ نصیر آباد کی پولیس کے حوالے کر دیا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی، 8سال کی بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار

Related Posts